اقوامِ متحدہ کا امریکا اور ایران سے سنجیدہ مذاکرات شروع کرنے پر زور

نیویارک: اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مشرقِ وسطی کی بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر سنجیدہ اور ٹھوس مذاکرات کا آغاز کریں۔
نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ خطے میں جاری عسکری کارروائیاں اور جوہری تنصیبات سے متعلق تنازعات عالمی امن و معیشت کے لیے شدید خطرات پیدا کر رہے ہیں۔
انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت سے اپیل کی کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور عالمی ثالثوں کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔
سفارتی حلقوں کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے یہ اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خلیجی خطے میں بحری تجارت شدید خطرات سے دوچار ہے۔
اعتماد ڈیسک
اشتہار











