رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

کوئٹہ: اہم شاہراہوں پر خالی پلاٹس اور جائیدادوں کے جامع سروے کا فیصلہ

کوئٹہ: اہم شاہراہوں پر خالی پلاٹس اور جائیدادوں کے جامع سروے کا فیصلہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیرِ صدارت کوئٹہ شہر کی اہم شاہراہوں کے دونوں اطراف تعمیر شدہ، زیرِ تعمیر اور خالی پلاٹس و جائیدادوں کے جامع سروے، تعمیراتی منظوریوں، پارکنگ کے انتظامات اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت تشکیل دی گئی کمیٹی کی ذمہ داریوں اور ٹرمز آف ریفرنس (TORs) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سروے کا دائرہ کار

کوئٹہ کی چھ اہم شاہراہوں، جن میں ایئرپورٹ روڈ، زرغون روڈ، لنک بادینی روڈ، لنک شاہوانی روڈ، نیو سبزل روڈ اور اسپنی روڈ شامل ہیں، کے دونوں اطراف واقع پلاٹس اور جائیدادوں کا روڈ وائز جامع سروے کرنے سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ شاہراہوں کے اطراف تمام تعمیر شدہ، جزوی تعمیر شدہ، زیرِ تعمیر اور خالی پلاٹس کی نشاندہی کرکے ان کے محل وقوع، رقبے، موجودہ استعمال اور تعمیراتی صورتحال کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

عمارتوں کے منظور شدہ نقشوں، سڑکوں کی حدود، رائٹ آف وے، مقررہ سیٹ بیکس اور متعلقہ بلڈنگ و لینڈ یوز قوانین کے مطابق تعمیرات کا جائزہ لینے پر بھی زور دیا گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے تعمیراتی منظوریوں کی تصدیق اور بغیر منظوری جاری تعمیرات کی نشاندہی کو بھی سروے کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

کمرشل سرگرمیوں کے باعث ٹریفک کے بہاؤ، پارکنگ کی دستیابی اور سڑکوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ خالی اور غیر استعمال شدہ پلاٹس کو منظم پارکنگ اور دیگر جائز مقاصد کے لیے بروئے کار لانے کے قابلِ عمل امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

ہدایات

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق نے متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، سرکاری ریکارڈ کی فراہمی اور جامع سروے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کریں تاکہ مقررہ مدت کے اندر حقائق اور سفارشات پر مشتمل روڈ وائز جامع رپورٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو پیش کی جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار