رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی صدارت میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی صدارت میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایگزیکٹو انجینئر (ایکسین) اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز ٹو اور فیز تھری کے تحت جاری، مکمل ہونے والے اور زیرِ تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف ترقیاتی اسکیمات، ان پر ہونے والے کام، فنڈز کے استعمال اور تعمیراتی مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو فیز ٹو کے تحت منظور شدہ تمام ترقیاتی اسکیمات کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا دی گئی ہیں، جبکہ فیز تھری کے تحت شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر تقریباً 60 سے 70 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے۔ باقی ماندہ کام بھی تیزی سے جاری ہے اور متعلقہ محکمے ان منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر زور

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار کو برقرار رکھنا بھی متعلقہ محکموں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام ترقیاتی اسکیمات کی شفافیت، معیار اور رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں، تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر خصوصی توجہ دیں اور کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ان ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنا، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کے عمل کو فروغ دینا ہے۔ لہٰذا افسران اپنی ذمہ داریاں پوری محنت، لگن اور دیانت داری سے ادا کریں تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عام شہریوں تک پہنچ سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار