رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال لسبیلہ میں جدید ڈائیلیسز یونٹ کا افتتاح

ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال لسبیلہ میں جدید ڈائیلیسز یونٹ کا افتتاح

لسبیلہ: 18 نومبر۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کے اعلانات کی روشنی میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا عملی آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائیلیسز یونٹ کا افتتاح

ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال لسبیلہ میں جدید ڈائیلیسز یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے گردوں کے امراض میں مبتلا مقامی مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولت ان کے اپنے علاقے میں ہی میسر آ سکے گی۔

ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ کا کہنا ہے کہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے عوام کو صحت کی معیاری اور جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، اور اس بنیادی حق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈائیلیسز یونٹ کے قیام سے مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے بڑے شہروں کا رخ کرنے کی زحمت سے نجات ملے گی اور بنیادی سہولیات کی دہلیز پر فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ، چیئرمین لسبیلہ سردار غلام فاروق شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ، DHO لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، ریجنل ڈائریکٹر PPHI ڈاکٹر منصور رئیسانی، ایم ایس سول ہسپتال اوتھل ڈاکٹر اویس واجد، ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، ڈاکٹر تولا رام لاسی، شاہد خان، لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے محمد رمضان جاموٹ اور پیر قادر شاہ موجود تھے۔

عوامی ردِعمل

ڈائیلیسز یونٹ کے فعال ہونے پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے بھرپور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بلدیاتی عوامی نمائندوں اور شہریوں نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان کا دلی اظہارِ تشکر کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے ان عملی اقدامات سے غریب اور مستحق مریضوں کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت میسر آئے گی، جو موجودہ حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اشتہار