رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° جزوی بادل 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

کوئٹہ: بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026 میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا خطاب

کوئٹہ: بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026 میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا خطاب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو (BITE 2026) کا انعقاد کیا گیا، جو 26 سال کے طویل وقفے کے بعد صوبے میں اس نوعیت کی ایک اہم پیشرفت ہے۔ ایکسپو میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خصوصی شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کے مجموعی رقبے کا تقریباً 47 فیصد حصہ ہے اور اس وسیع خطے کی ترقی کے لیے خطیر وسائل، حوصلے، مسلسل جدوجہد اور مشترکہ عزم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو ہر ممکن سہولیات، سازگار ماحول اور مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی تاکہ وہ بلاخوف و خطر بلوچستان میں سرمایہ کاری کر سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا ہوگا کیونکہ نوجوان صوبے اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

اس موقع پر وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلال خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست اقدامات کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے گرین بس سروس، پنک بس سروس، جناح پیپلز ٹرین سروس، ہیلتھ کارڈ اور کسانوں کے لیے سولرائزیشن اسکیم سمیت دیگر فلاحی منصوبوں کو عوامی سہولت اور معاشی بہتری کی جانب اہم اقدامات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد عوام کو بہتر سفری سہولیات، معیاری علاج معالجے، خواتین کے لیے محفوظ سفر اور کسانوں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ایکسپو میں مختلف سرکاری محکموں، کاروباری مراکز، تجارتی اداروں اور نجی کمپنیوں نے اپنے اسٹالز قائم کیے ہیں، جہاں مقامی مصنوعات، کاروباری سرگرمیوں اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

ایکسپو کا مقصد

ایکسپو کا مقصد مقامی کاروبار اور صنعت کو فروغ دینا، قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بلوچستان کی جانب راغب کرنا، نئی کاروباری شراکت داریوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

BITE 2026 ایکسپو 19 نومبر کو بھی جاری رہے گی، جو بلوچستان کی معاشی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور صوبے میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں.18.11.2026 — Chief Minister Sarfraz Bugti speaks from a podium to a large audience and photographers at the opening ceremony of the Balochistan Investment and Trade Expo 2026 hall.

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026 کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں 18.11.2026 — Seated officials and guests, including the Balochistan chief minister as named in the caption, attend the opening ceremony of the Balochistan Investment and Trade Expo 2026 (BITE26) in an exhibition hall.

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026 کی افتتاحی تقریب میں قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہیں 18.11.2026 — Officials and a large crowd stand in respect for the national anthem at the opening ceremony of the Balochistan Investment and Trade Expo 2026 in a decorated hall.

اشتہار