رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس، اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی معیار پر زور

نصیرآباد: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس، اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی معیار پر زور

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل، اساتذہ کرام کی حاضری، تعلیمی معیار کی بہتری اور درپیش مسائل کے حل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا۔

تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کا کردار

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا بنیادی دارومدار تعلیم پر ہے، جبکہ انسانی ترقی کا حقیقی راستہ جدید علوم، سائنسی تحقیق اور معیاری تعلیم کے حصول سے ہو کر گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی ممالک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوئے ہیں جنہوں نے تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبوں میں نمایاں مہارت حاصل کی اور اپنی نئی نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم مقصد کے حصول میں اساتذہ کرام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اساتذہ ہی قوم کے معماروں کی تربیت کرتے ہیں اور نئی نسل کی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائضِ منصبی دیانتداری، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ ادا کریں تاکہ تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔

اساتذہ کی حاضری اور نگرانی

ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کرام کی غیر حاضری پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بروقت حاضری اور باقاعدگی سے تدریسی سرگرمیوں کا جاری رہنا انتہائی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ اساتذہ کی غیر حاضری براہ راست طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو متاثر کرتی ہے۔

انہوں نے متعلقہ تعلیمی افسران کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں کی باقاعدہ نگرانی کریں اور تدریسی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں تعلیمی شعبے کو درپیش مسائل کے حل اور تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون اور اقدامات یقینی بنائے گی۔ ہمارا مشترکہ مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ضلع نصیرآباد کے ہر بچے کو معیاری تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ایک تعلیم یافتہ، باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔

اشتہار