کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد طارق کی صدارت میں ریونیو امور کا جائزہ

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق کی زیرِ صدارت ریونیو امور سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز سریاب، سٹی اور صدر سمیت متعلقہ ریونیو افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایگری کلچر انکم ٹیکس، ریونیو سے متعلق درپیش مسائل، متعلقہ رپورٹس، موصولہ درخواستوں، کسان کارڈ اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں ریونیو امور، زیرِ التوا درخواستوں اور جاری اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو سے متعلق مسائل اور موصولہ درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے، تمام رپورٹس بروقت مرتب کی جائیں اور سرکاری امور میں شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











