رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف
صفحہ اول› بلوچستان ›اوستہ محمد

اوستہ محمد میں 12 ترقیاتی اسکیموں کا آغاز، لاگت 13 کروڑ 60 لاکھ

اوستہ محمد میں 12 ترقیاتی اسکیموں کا آغاز، لاگت 13 کروڑ 60 لاکھ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اوستہ محمد: صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کی روشنی میں ضلع اوستہ محمد کے مختلف گوٹھوں اور شہری علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 12 ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ان اسکیموں میں ٹف ٹائلز کی تنصیب، گلیوں کی تعمیر و مرمت اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا شامل ہے، جن پر مجموعی طور پر 13 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

منصوبوں کی تفصیلات

اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ نصیر اسلم پندرانی نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویڑنل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد نیک محمد کو بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت یہ منصوبے ضلع اوستہ محمد کے مختلف علاقوں بالخصوص تحصیل گنداخہ اور تحصیل اوستہ محمد کے دیہی و شہری علاقوں میں شروع کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر محمد یاسین جمالی اور سپروائزر لوکل گورنمنٹ سراج احمد بھی موجود تھے۔

ان منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنا، شہری و دیہی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا اور عوام کو درپیش روزمرہ مسائل کا خاتمہ کرنا ہے۔

گلیوں کی تعمیر، ٹف ٹائلز بچھانے اور نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان اسکیموں کی تکمیل سے مقامی آبادی کو آمدورفت کی مشکلات سے نجات ملے گی، بارش اور دیگر استعمال شدہ پانی کی نکاسی کا مؤثر انتظام ممکن ہو سکے گا، گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر ہوگی اور شہر اور دیہی علاقوں کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور تکمیل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کی سرپرستی میں فیز ون اور فیز ٹو کے تحت شروع کی گئی ترقیاتی اسکیمیں پہلے ہی کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائی جا چکی ہیں، جبکہ اب فیز تھری کے تحت مزید ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے، جس سے ضلع کے مختلف علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو مزید وسعت ملے گی۔

معیار اور شفافیت کی نگرانی

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے متعلقہ انجینئرنگ اور عمل درآمد کرنے والے محکموں کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار، شفافیت اور مقررہ مدت کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ اس سلسلے میں جاری کاموں کی مسلسل نگرانی اور معائنہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ مختص فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہوں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام 12 ترقیاتی اسکیموں کو مقررہ معیار اور مدت کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ضلع اوستہ محمد کے عوام کو بہتر شہری سہولیات میسر آ سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار