رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی اسٹیل ملز کے قیام کی تیاریاں تیز

گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی اسٹیل ملز کے قیام کی تیاریاں تیز

گوادر: 18 نومبر۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کی صنعتی و معاشی ترقی کی پالیسی کے تحت گوادر میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

اس سلسلے میں گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی اسٹیل ملز کے قیام کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ منصوبے کی فاؤنڈیشن کے کام کے لیے تکنیکی انجینئرز کی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔

انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ

جنرل منیجر گوادر انڈسٹریل اینڈ اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GIEDA) محمد ہاشم سرور نے انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا اور نئی اسٹیل ملز کے قیام کے لیے جاری تیاریوں اور تکنیکی امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر بلوچستان پیکنگ پلاسٹک کمپنی کی صنعتی و پیداواری سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں کمپنی اپنی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزگار اور معیشت پر اثرات

جنرل منیجر محمد ہاشم سرور نے کہا کہ GIEDA کی ترقیاتی پالیسی کے مطابق گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی صنعتوں کے قیام، سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی اور صنعتی بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

نئی اسٹیل ملز سمیت صنعتی منصوبوں پر پیش رفت سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور گوادر کی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔

موضوعات:
اشتہار