رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 9°فجر 05:40ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا پرانا نام ارباب نیاز اسٹیڈیم بحال کرنے کا فیصلہبنوں: امن جرگے پر خوارج کا کواڈ کاپٹر حملہ، 14 شہری زخمیمحسن نقوی کا بغیر نام لیے ایک وزیر کو انتباہ، کاروباری افراد کا دفاعبلاول بھٹو: ایران امریکا مذاکرات ناکام ہوئے تو کشیدگی پھیل سکتی ہے، پاکستان پُرامیدنئے صوبوں کے قیام پر مشاورت جلد نتیجہ خیز ہوگی: خواجہ آصفویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکستکراچی: تاجک پاپ اینسمبل کی پی اے سی سی میں شاندار پرفارمنسحسین نقی کے انتقال پر عظمیٰ بخاری کا گہرے دکھ کا اظہارایران اور امریکا کے مذاکرات تعطل کا شکار، یورینیم بنیادی تنازع بن گیادالبندین: دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 4 مسافر زخمینیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف نئے حملوں کے لیے دباؤوزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا سرکاری دورہ کریں گے

ہیلی بیبر کا انکشاف: سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم سے خودکشی کا خیال آیا

ہیلی بیبر کا انکشاف: سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم سے خودکشی کا خیال آیا
فائل فوٹو: ہیلی بیبر — تصویر: بشکریہ allure.com

نیویارک: معروف امریکی ماڈل ہیلی بیبر نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلسل نفرت انگیز مہم، دھمکیوں اور تنقید نے انہیں شدید ذہنی اذیت سے دوچار کر دیا تھا، یہاں تک کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ اپنی زندگی ختم کرنے کے بارے میں سوچنے لگی تھیں۔

نیویارک ٹائمز کے زیر اہتمام ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ہیلی بیبر نے بتایا کہ گلوکارہ سیلینا گومز کے ساتھ مبینہ تنازع کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر مسلسل نفرت انگیز پیغامات موصول ہوتے رہے۔ اجنبی صارفین انہیں روزانہ خودکشی کرنے کے پیغامات بھیجتے تھے، جبکہ عوامی مقامات پر بھی انہیں برا بھلا کہا جاتا تھا۔

ہیلی بیبر کے مطابق نفرت انگیز رویوں کی شدت نے انہیں اس حد تک متاثر کیا کہ وہ یہ سوچنے لگی تھیں کہ اگر وہ دنیا میں موجود نہ ہوں تو شاید بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اب بھی انہیں متاثر کرتی ہے اور وہ یہ ظاہر نہیں کر سکتیں کہ انہیں ان منفی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ منفی رویوں سے نمٹنے کے لیے موبائل فون کا استعمال محدود کرنے اور اپنی زندگی کے مثبت پہلوؤں پر توجہ دینے کی کوشش کرتی ہیں۔

پس منظر

واضح رہے کہ ہیلی بیبر اور سیلینا گومز کے درمیان مبینہ رقابت کی خبریں سوشل میڈیا پر اس وقت زیادہ زیر بحث آئیں جب جسٹن بیبر نے سیلینا گومز کے ساتھ تقریباً آٹھ سالہ تعلق کے بعد 2018 میں ہیلی بیبر سے شادی کر لی تھی۔ اکتوبر 2022 میں ایک تقریب کے دوران دونوں کو ایک ساتھ تصاویر بنواتے بھی دیکھا گیا تھا، تاہم ان کے درمیان کشیدگی کی افواہیں جاری رہیں۔

ستمبر 2023 میں سیلینا گومز نے اپنے مداحوں سے ہیلی بیبر کے خلاف نفرت انگیز پیغامات اور دھمکیاں بند کرنے کی اپیل بھی کی تھی، جس پر ہیلی نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اشتہار