پیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرار

اسلام آباد: حکومت نے 20 نومبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ 355 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئی قیمتیں 20 نومبر کے لیے قابلِ عمل ہوں گی۔
اشتہار











