رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 20° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرممٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سےمستونگ: آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 15 دہشت گرد ہلاک، چار علاقے کلیئرٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے پر زور، ایف-16 پر ایرانی دعوے کی سینٹکام نے تردید کر دیشایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلانآئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دیحکومت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، برابر نمائندگی کا مطالبہ مستردنادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیںپہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دیایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰجونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر، پاکستانی جوڑی ڈبلز کا ٹائٹل جیت گئیایران تنازع طول پکڑا تو امریکی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے: سینٹرل کمانڈ کا انتباہ
مارکیٹ
KSE-100177,383▲0.34%KMI-30255,823▲0.64%ڈالر276.46روپےیورو303.55روپےپاؤنڈ362.63روپےریال73.72روپےدرہم75.28روپےسونا فی تولہ366,898روپےسونا3,539$/اونسچاندی41.08$/اونسبٹ کوائن60,466$▲2.57%

مٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سے

مٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سے
فائل فوٹو: پاکستان اسٹیٹ آئل کا پیٹرول پمپ — تصویر: بشکریہ psopk.com

اسلام آباد: حکومت نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ نئے نرخ 21 نومبر سے ملک بھر میں نافذ ہوں گے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مطابق جیٹ فیول 12.06 روپے فی لیٹر سستا ہو کر 287.71 روپے میں دستیاب ہوگا، جو پہلے 299.77 روپے تھا۔

مٹی کے تیل کی قیمت 10.42 روپے کمی کے بعد 283.64 روپے سے گھٹ کر 273.22 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل 11.44 روپے فی لیٹر کم ہو کر 220.28 روپے کا ہو گیا ہے، پہلے اس کی قیمت 231.72 روپے تھی۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ اس ردوبدل کے بعد پیٹرول 322 روپے اور ڈیزل 357 روپے فی لیٹر ہے۔

مئی میں پی ایس او نے جیٹ فیول کی قیمت 111.44 روپے فی لیٹر کم کر کے 441.66 روپے سے 330.20 روپے کی تھی۔ مارچ میں اس کے نرخ 82 فیصد بڑھے تھے۔ مارچ ہی میں ڈیزل مہنگا ہونے پر پاکستان ریلوے نے کرایوں میں ردوبدل کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت اکانومی کلاس کے کرائے پانچ فیصد بڑھائے گئے۔

اشتہار