رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرممٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سےمستونگ: آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 15 دہشت گرد ہلاک، چار علاقے کلیئرٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے پر زور، ایف-16 پر ایرانی دعوے کی سینٹکام نے تردید کر دیشایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلانآئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دیحکومت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، برابر نمائندگی کا مطالبہ مستردنادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیںپہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دیایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰجونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر، پاکستانی جوڑی ڈبلز کا ٹائٹل جیت گئیایران تنازع طول پکڑا تو امریکی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے: سینٹرل کمانڈ کا انتباہ

غزالہ جاوید: نوجوان فنکاروں میں غرور بڑھ گیا، سینئرز کا احترام ختم ہو چکا

غزالہ جاوید: نوجوان فنکاروں میں غرور بڑھ گیا، سینئرز کا احترام ختم ہو چکا
فائل فوٹو: اداکارہ غزالہ جاوید — تصویر: بشکریہ thepublicpurview.com

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے انڈسٹری سے تقریباً کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے نوجوان فنکاروں کے رویوں اور سینئرز کے احترام میں کمی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ انڈسٹری میں عزت و احترام کا ماحول پہلے جیسا نہیں رہا، جہاں سینئر فنکاروں کو بھی نئے اداکاروں کے نخرے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے غزالہ جاوید نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے حالات تبدیل ہو چکے ہیں اور نوجوان فنکاروں میں غرور اور تکبر بڑھتا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے انڈسٹری سے خود کو بڑی حد تک الگ کر لیا ہے۔

اداکارہ کے مطابق اب وہ صرف ایسے پروڈکشن ہاؤسز یا ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کرتی ہیں جہاں فنکاروں کے ساتھ تعاون اور احترام کا رویہ اختیار کیا جاتا ہو۔

وقت کی پابندی کا مسئلہ

انہوں نے کہا کہ سینئر فنکار مقررہ وقت پر شوٹنگ کے لیے پہنچتے ہیں اور دوسروں کو انتظار کروانے سے گریز کرتے ہیں، لیکن مرکزی کردار ادا کرنے والے بعض فنکار وقت کی پابندی نہیں کرتے، جس کے باعث دیگر فنکاروں اور پروڈکشن ٹیم کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

غزالہ جاوید نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کوشش کرتی ہیں کہ ان کی وجہ سے ڈرائیوروں یا دیگر عملے کو انتظار نہ کرنا پڑے، لیکن بعض مرکزی اداکاروں کی تاخیر کے باعث انہیں شام چار بجے تک سیٹ پر انتظار کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی دیگر سینئر اداکارائیں بھی اسی قسم کی شکایات کرتی ہیں اور مرکزی کرداروں کے فنکاروں کا انتظار کرتے کرتے تھک چکی ہیں۔

سینئر اداکارہ نے پروڈکشن ہاؤسز پر زور دیا کہ وہ شوٹنگ کے معاملات میں نظم و ضبط اور وقت کی پابندی یقینی بنائیں تاکہ سینئر اور معاون فنکاروں کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جا سکے۔

اشتہار