دالبندین: دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 4 مسافر زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع دالبندین میں فتن الہندوستان کے دہشت گردوں نے تفتان سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 4 مسافر زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فتن الہندوستان کے دہشت گرد حواس باختہ ہو کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے لگے۔
زخمیوں میں عبید اللہ سکنہ نوشکی (عمر 63 سال)، وحید سکنہ کوئٹہ (عمر 38 سال)، فلک علی سکنہ کوئٹہ (عمر 14 سال) اور محسن سکنہ کوئٹہ (عمر 34 سال) شامل ہیں۔
فتن الہندوستان کے دہشت گردوں نے 22 نومبر کو دالبندین این 40 پر تفتان سے کوئٹہ جانے والے ایک ٹرک کو روک کر آگ بھی لگا دی۔
اشتہار











