رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 20° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرممٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سےمستونگ: آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 15 دہشت گرد ہلاک، چار علاقے کلیئرٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے پر زور، ایف-16 پر ایرانی دعوے کی سینٹکام نے تردید کر دیشایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلانآئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دیحکومت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، برابر نمائندگی کا مطالبہ مستردنادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیںپہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دیایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰجونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر، پاکستانی جوڑی ڈبلز کا ٹائٹل جیت گئیایران تنازع طول پکڑا تو امریکی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے: سینٹرل کمانڈ کا انتباہ

شایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلان

شایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلان
شایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلان — تصویر: بشکریہ ایکسپریس

لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شایان بشیر اور پی ٹی آئی لیبر ونگ لاہور کے صدر محمد راشد بھٹی نے الگ الگ ویڈیو پیغامات میں پارٹی اور عہدوں سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس کے مطابق شایان بشیر اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان پنجاب کے ترجمان بھی تھے۔

شایان بشیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے بعد ان کا پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان پنجاب سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق وہ دونوں کے عہدوں سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں اور آئندہ ایسی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے جو آئین و قانون کے خلاف ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی سرگرمیوں کے باعث وہ اپنے کاروبار پر توجہ نہیں دے سکے، اب صرف کاروبار پر توجہ دیں گے۔

راشد بھٹی نے اپنے ویڈیو پیغام میں عہدے سے دستبرداری اور پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ وہ کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے جو آئین اور ریاست پاکستان سے متصادم ہو۔

اشتہار