پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا پرانا نام ارباب نیاز اسٹیڈیم بحال کرنے کا فیصلہ

پشاور: حکومت نے شہر کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا پرانا نام ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کیا جائے گا۔
ایکسپریس کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے اور اسے کسی پارٹی کی شخصیت کے نام سے منسوب نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ارباب نیاز اس صوبے کی شخصیت تھیں اور ان کی کھیل کے لیے خدمات تھیں، تاہم پیپلزپارٹی کی کسی شخصیت کے نام پر بھی اسٹیڈیم کو منسوب نہیں کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بدل کر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا گیا تھا، جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے بھی دی تھی۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے نام کی تبدیلی کے لیے محکمہ کھیل کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نام پی ایس ایل سے پہلے تبدیل کر دیا جائے گا، تاہم اسٹیڈیم کے نئے نام کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔











