رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 9°فجر 05:40ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا پرانا نام ارباب نیاز اسٹیڈیم بحال کرنے کا فیصلہبنوں: امن جرگے پر خوارج کا کواڈ کاپٹر حملہ، 14 شہری زخمیمحسن نقوی کا بغیر نام لیے ایک وزیر کو انتباہ، کاروباری افراد کا دفاعبلاول بھٹو: ایران امریکا مذاکرات ناکام ہوئے تو کشیدگی پھیل سکتی ہے، پاکستان پُرامیدنئے صوبوں کے قیام پر مشاورت جلد نتیجہ خیز ہوگی: خواجہ آصفویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکستکراچی: تاجک پاپ اینسمبل کی پی اے سی سی میں شاندار پرفارمنسحسین نقی کے انتقال پر عظمیٰ بخاری کا گہرے دکھ کا اظہارایران اور امریکا کے مذاکرات تعطل کا شکار، یورینیم بنیادی تنازع بن گیادالبندین: دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 4 مسافر زخمینیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف نئے حملوں کے لیے دباؤوزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا سرکاری دورہ کریں گے

نئے صوبوں کے قیام پر مشاورت جلد نتیجہ خیز ہوگی: خواجہ آصف

نئے صوبوں کے قیام پر مشاورت جلد نتیجہ خیز ہوگی: خواجہ آصف
فائل فوٹو: وزیر دفاع خواجہ آصف — تصویر: بشکریہ khybernews.tv

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اتوار کو کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بات چیت، بحث، مشاورت اور ملاقاتوں کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، اور یہ عمل تمام فریقوں کے اتفاق رائے سے آگے بڑھے گا۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ مختلف حلقے اس معاملے پر اپنی تجاویز اور مؤقف پیش کر چکے ہیں۔ ان کے بقول کوئی بھی حتمی مسودہ تمام متعلقہ فریقوں کی باہمی رضامندی سے ایک مشترکہ فورم پر طے کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لیے نئے صوبے بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اختیارات عام شہریوں تک پہنچانے کا عمل مزید مضبوط کیا جانا چاہیے تاکہ عوامی فلاح کو فروغ ملے اور لوگ حکومتی وسائل اور خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اشتہار