رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 20° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرممٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سےمستونگ: آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 15 دہشت گرد ہلاک، چار علاقے کلیئرٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے پر زور، ایف-16 پر ایرانی دعوے کی سینٹکام نے تردید کر دیشایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلانآئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دیحکومت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، برابر نمائندگی کا مطالبہ مستردنادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیںپہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دیایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰجونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر، پاکستانی جوڑی ڈبلز کا ٹائٹل جیت گئیایران تنازع طول پکڑا تو امریکی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے: سینٹرل کمانڈ کا انتباہ

نادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیں

نادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیں
فائل فوٹو: اداکارہ نادیہ افغان — تصویر: بشکریہ fuchsiamagazine.com

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افغان نے لاہور میں 30 سال سے زائد عرصہ گزارنے کے بعد کراچی منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی حالیہ ویڈیو میں کراچی منتقلی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کا تبادلہ کراچی ہو گیا ہے، جس کے باعث وہ بھی ان کے ہمراہ شہر منتقل ہو رہی ہیں۔

نادیہ افغان کے مطابق وہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے لاہور آئی تھیں اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ شہر ان کی زندگی کا اہم حصہ بن گیا۔

لاہور سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شہر نے ان کی پرورش کی ہے اور وہ ہمیشہ لاہور سے محبت کرتی رہیں گی۔

اداکارہ نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کی کراچی منتقلی سے پروڈیوسرز بھی خوش ہوں گے، کیونکہ اب انہیں لاہور سے کراچی آنے جانے کے لیے ہوائی ٹکٹوں پر اضافی اخراجات نہیں کرنا پڑیں گے۔

نادیہ افغان کراچی میں نئی زندگی شروع کرنے اور نئے گھر میں منتقل ہونے کے حوالے سے خاصی پرجوش ہیں۔

اشتہار