وحید مراد کی 43 ویں برسی 23 نومبر کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

کراچی: سینئر صحافی اور پاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) اور گریٹ گلوکار احمد رشدی آرٹ اکیڈمی کے بانی و جنرل سیکریٹری سید محمد سبطین نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سید ذوالفقار حسین شاہ، ناصر شاہ، عبدالکریم، احسن علی شیخ، محمد عارف علی، خواجہ عرفان، اسماء ناز، اسماء کرن اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
خطاب میں سید محمد سبطین نقوی نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کے عظیم چاکلیٹی ہیرو وحید مراد (مرحوم) کی 43 ویں برسی 23 نومبر کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات کا اہتمام کیا جائے گا۔
خاص طور پر آرگنائزیشن کے سیمینار ہال میں 23 نومبر کو سہ پہر 3 بجے تعزیتی جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں شوبز سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی اور اپنے عظیم ہیرو کی فنکارانہ زندگی پر روشنی ڈالیں گی۔
انہوں نے کہا کہ وحید مراد دنیا کے واحد اداکار ہیں جن کی ہر سال مداحوں کی تنظیمیں برسی کے اجتماعات اور اخبارات کے ایڈیشن کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں۔











