رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 20° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرممٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سےمستونگ: آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 15 دہشت گرد ہلاک، چار علاقے کلیئرٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے پر زور، ایف-16 پر ایرانی دعوے کی سینٹکام نے تردید کر دیشایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلانآئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دیحکومت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، برابر نمائندگی کا مطالبہ مستردنادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیںپہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دیایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰجونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر، پاکستانی جوڑی ڈبلز کا ٹائٹل جیت گئیایران تنازع طول پکڑا تو امریکی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے: سینٹرل کمانڈ کا انتباہ

نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرم

نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرم
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرم — تصویر: بشکریہ ایکسپریس

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے لیے ممکنہ ریفرنڈم کی حمایت کو بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ریفرنڈم اور اسے ماننے کی بنیاد کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

وہ ایکسپریس نیوز کے پروگرام «سینٹر اسٹیج» میں گفتگو کر رہے تھے۔ ان کے بقول بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ان کا بس چلے تو ہر ڈویژن کو صوبہ بنا دیں، اور پارٹی کا موقف ہمیشہ صوبوں کے قیام کے حق میں رہا ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ان کے سامنے کوئی مسودہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق بلاول بھٹو بھی کہتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی مسودہ نہیں اور انہیں باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم آئین کی شق کا متبادل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فارم 47 کی حکومت اور اس کے ایم این ایز کو قبول نہیں کرتی، اس لیے ان کے ریفرنڈم کو کیسے قبول کر سکتی ہے۔ تاہم معاملے پر کور کمیٹی میں بحث ہوگی، پھر بانی سے ہدایات لی جائیں گی اور حتمی فیصلہ وہی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں زور زبردستی سے ریفرنڈم کرائے گئے مگر انہیں مانا نہیں گیا اور ریفرنڈم کا ہمیشہ مذاق بنا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بانی کی ذات اور صحت سے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بلاول کی باقی باتیں ان کی سمجھ سے باہر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلے گورنر فیصل کریم کنڈی سے استعفیٰ دلوایا جائے اور حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے۔ ان کے مطابق بلاول بیان دیتے ہیں اور والد سے ملاقات کے بعد معاملہ بیٹھ جاتا ہے، پیپلز پارٹی پرانی تنخواہ پر واپس چلی جاتی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پارٹی اجلاسوں میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابی اصلاحات کے حق میں ہے، لیکن حکومت کو بھی مساوی معاملات کرنا ہوں گے۔

اشتہار