رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 9°فجر 05:40ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا پرانا نام ارباب نیاز اسٹیڈیم بحال کرنے کا فیصلہبنوں: امن جرگے پر خوارج کا کواڈ کاپٹر حملہ، 14 شہری زخمیمحسن نقوی کا بغیر نام لیے ایک وزیر کو انتباہ، کاروباری افراد کا دفاعبلاول بھٹو: ایران امریکا مذاکرات ناکام ہوئے تو کشیدگی پھیل سکتی ہے، پاکستان پُرامیدنئے صوبوں کے قیام پر مشاورت جلد نتیجہ خیز ہوگی: خواجہ آصفویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکستکراچی: تاجک پاپ اینسمبل کی پی اے سی سی میں شاندار پرفارمنسحسین نقی کے انتقال پر عظمیٰ بخاری کا گہرے دکھ کا اظہارایران اور امریکا کے مذاکرات تعطل کا شکار، یورینیم بنیادی تنازع بن گیادالبندین: دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 4 مسافر زخمینیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف نئے حملوں کے لیے دباؤوزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا سرکاری دورہ کریں گے

متنی، پشاور میں سی ٹی ڈی اور فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک

متنی، پشاور میں سی ٹی ڈی اور فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Generic photo of security forces at a checkpoint in Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa — تصویر: بشکریہ arabnews.pk

متنی، پشاور: سی ٹی ڈی اور پاک فوج نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالرشید، سعید اللہ اور سعید نواب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دہشت گرد سرکاری تنصیبات پر حملوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ مصدقہ اطلاع پر پاسانی روڈ ادیزی خوڑ متنی میں سی ٹی ڈی کی ایس ڈبلیو اے ٹی ٹیموں اور پاک فوج کے جوانوں نے گھات لگائی۔ دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں جوانوں نے مؤثر جوابی فائرنگ کی۔

فائرنگ کا تبادلہ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی اور جھاڑیوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، ایک پستول، 3 ہینڈ گرنیڈ، 5 میگزین اور قومی شناختی کارڈز برآمد ہوئے۔ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی عزم اور حوصلے کی عکاس ہیں، اور حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس، سی ٹی ڈی نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اشتہار