ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست

دبئی: پاکستان ویمنز نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 125 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 17.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔
کپتان منیبہ علی نے 48 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ گل فیروزہ نے 43 گیندوں پر ناقابلِ شکست 54 رنز بنا کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
منیبہ علی اور گل فیروزہ نے دوسری وکٹ کے لیے ناقابلِ شکست 98 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔
اسکاٹ لینڈ ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ ام ہانی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 19 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل اور مومنہ ریاست نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
منیبہ علی میچ وننگ نصف سنچری اسکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
اشتہار











