ایران کا دعویٰ: بحرین میں دو امریکی ریڈار نظام تباہ کر دیے گئے

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں دو امریکی ریڈار نظام تباہ کر دیے ہیں، جبکہ ایرانی افواج حیران کن ہتھیار بھی تیار کر چکی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عسکری ذرائع کے بیان میں کہا گیا کہ جدید عسکری صلاحیتوں اور تیار کیے گئے نئے ہتھیاروں کے ذریعے خطے میں جاری محاذ آرائی کے دوران اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایرانی فورسز کسی بھی نئی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی دفاعی و حملہ آور تیاریوں کو مزید وسعت دے رہی ہیں۔
اشتہار











