رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

کوہلو: ایکسین محبت مری کا جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، کام تیز کرنے کی ہدایت

کوہلو: ایکسین محبت مری کا جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، کام تیز کرنے کی ہدایت

کوہلو: ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو محبت مری نے وزیر اعلٰی بلوچستان کے وژن کے مطابق دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ضلع کوہلو میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے صوبائی حکومت و بی ایس ڈی آئی کے تحت زیرِ تعمیر سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار، معیار اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او صادق بگٹی، صدام خان اور انجینئر ظفر مری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران متعلقہ افسران نے جاری منصوبوں کے مختلف مراحل، تعمیراتی سرگرمیوں اور اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔

ایکسین سی اینڈ ڈبلیو محبت مری نے کہا کہ عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے جاری منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام ترقیاتی کاموں میں تعمیراتی معیار، شفافیت اور مقررہ تکنیکی معیاروں کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوامی فنڈز کا درست استعمال ہو اور ان منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تمام کام مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں، تاکہ ضلع کوہلو میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر اور تیز رفتار بنایا جا سکے۔

اشتہار