رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

گوادر: سیکریٹری اسکول ایجوکیشن لعل جان جعفر کا گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کا معائنہ

گوادر: سیکریٹری اسکول ایجوکیشن لعل جان جعفر کا گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی، تدریسی معیار اور امتحانی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے دورہ گوادر کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر کا تفصیلی معائنہ کیا۔

کلاس رومز اور لیبارٹریز کا معائنہ

انہوں نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا، طالبات سے ملاقات کی اور ان کی تعلیمی کارکردگی، تدریسی سرگرمیوں اور تعلیمی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول میں قائم سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیا۔

اسکول انتظامیہ نے انہیں ادارے کی مجموعی کارکردگی، دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے اسکول بس، کمپیوٹر لیب کے لیے کمپیوٹرز اور دیگر ضروری وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

امتحانی مرکز اور یونیسف کتاب گاڑی

بعدازاں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے اسکول میں قائم مڈل اسٹینڈرڈ امتحانی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا اور امتحانی سپرنٹنڈنٹ، عملے اور آر ٹی ایس ایم مانیٹر سے ملاقات کی۔

انہوں نے امتحانات کو شفاف، منظم اور پرامن ماحول میں منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاخوف و دباؤ اپنی صلاحیتوں کے مطابق پرچے حل کریں اور نقل جیسے منفی رجحان سے مکمل اجتناب کریں۔ مزید کہا کہ امتحانی پرچے پڑھائے گئے نصاب کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں، لہٰذا طالبات اعتماد کے ساتھ امتحانات میں حصہ لیں۔ اس دوران انہوں نے امتحان میں شریک امیدواروں سے براہِ راست گفتگو کی۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے یونیسف کی کتاب گاڑی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے دستیاب کتابوں کا جائزہ لیا اور بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں میں کتاب دوستی، مطالعے کی عادت اور علم و معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے پر زور دیا، اور کہا کہ کتابوں سے وابستگی بچوں کی ذہنی و علمی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ضلعی افسر ایجوکیشن فیمیل زراحاتون، ڈسٹرکٹ مینیجر ای ایس پی یونیسف عادل نودیزی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم ساجد بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ ڈی ڈی او ای میل محمد حسن، ڈی ڈی او ای فیمیل فرزانہ ریاض، ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سلمیٰ سمیت دیگر متعلقہ افسران اور تعلیمی عملہ بھی موجود تھے۔

گورنر صوبائی سیکرٹری تعلیم لعل جان جعفر اسکول کے دورہ کے موقع یونیسف تعاون سے چلنے والے کتاب گاڑی کا دورہ و معائنہ کر رہے ہیں (فوٹو ڈی جی پی آر) — The provincial education secretary and officials visit a UNICEF-supported mobile book van at a school, meeting schoolgirls and looking at books.

گورنر صوبائی سیکرٹری تعلیم لعل جان جعفر اسکول کے دورہ کے موقع یونیسف تعاون سے چلنے والے کتاب گاڑی کا دورہ و معائنہ کر رہے ہیں(فوٹو ڈی جی پی آر) — Schoolgirls in white headscarves and blue uniforms gather with officials beside a UNICEF-supported mobile book van in a school courtyard.

گورنر صوبائی سیکرٹری تعلیم لعل جان جعفر اسکول کی طالبات سے ملاقات اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے۔(فوٹو ڈی جی پی آر) — The education secretary and officials talk with schoolgirls holding books outdoors under a tree at the school.

اشتہار