رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

بلوچستان کی جماعتوں کی مولانا فضل الرحمن کی احتجاجی کال کی حمایت، آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان

بلوچستان کی جماعتوں کی مولانا فضل الرحمن کی احتجاجی کال کی حمایت، آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان
فائل فوٹو: بلوچستان کی جماعتوں کی مولانا فضل الرحمن کی احتجاجی کال کی حمایت، آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے احتجاج کی کال دیتے ہوئے قومی شاہراہیں بند کرنے کے اعلان کی حمایت کر دی ہے۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے 10 دسمبر کو ارباب ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی اور نئے اتحاد کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بات عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے جمعرات کو کوئٹہ میں آل پارٹیز کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر محمد شہی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی، سابق ایم پی ایز اختر لانگو اور احمد نواز بلوچ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل احمد کوہزاد، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خوشحال کاسی اور ندا سنگر بھی موجود تھے۔

اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ آل پارٹیز اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے ساتھ روا رکھے گئے رویے کی مذمت کی گئی۔ انہوں نے حکمرانوں سے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں، ملکی مسائل کو پس پشت ڈال کر حقیقی جمہوری سیاسی قوتوں پر حملہ آور ہونے کا نتیجہ خطرناک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوری و سیاسی جدوجہد کی ہے اور ہمیشہ ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے، صرف یہاں کے وسائل پر نظریں ہیں، کیا ملک چلانے کا نظام یہ ہے؟

اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک مذہبی جماعت ہونے کے ساتھ جمہوریت، پارلیمنٹ اور ووٹ پر یقین رکھتی ہے اور پرامن احتجاج کرتی آ رہی ہے، اس کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

اشتہار