رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

کم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا

کم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا
فائل فوٹو: کم جونگ ان ایٹمی وار ہیڈز کا معائنہ کرتے ہوئے — تصویر: بشکریہ nknews.org

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ایٹمی ہتھیاروں اور وار ہیڈز کی غیر معمولی نمائش کر کے ایک بار پھر دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کی نمائش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم جونگ ان نے ایٹمی ہتھیاروں کے تحقیقی ادارے اور ایسے کارخانوں کا دورہ کیا جہاں ایٹمی بموں میں استعمال ہونے والا مواد تیار کیا جاتا ہے۔

کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا کی ایٹمی صلاحیت اب ایک حقیقت بن چکی ہے اور ملک اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری اور پیداواری صلاحیت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ ایٹمی ہتھیار ملک کی خودمختاری اور دفاع کے لیے ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اپنی ایٹمی طاقت سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔

شمالی کوریا کے رہنما نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ جنوبی کوریا کو ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوز حاصل کرنے کی اجازت دے کر خطے میں ایٹمی کشیدگی بڑھا رہا ہے۔

موضوعات:
اشتہار