رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور: آئرلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جس کے دوران چھ وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے۔

دورے کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ڈے میچز کے طور پر منعقد ہوں گے۔

آئرش ٹیم 9 جنوری کو لاہور پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ پہلا میچ 13 جنوری، دوسرا 15 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

دورے کے دوسرے مرحلے میں پاکستان اور آئرلینڈ کی قومی ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائے گی، جس کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔ سیریز کا دوسرا میچ 22 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی گئی سہ فریقی ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی، جس میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی شریک تھیں۔

اشتہار