رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹی

ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹی
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹی — تصویر: بشکریہ ایکسپریس

اسلام آباد: ریڈ زون کی بندش کے باعث وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ 27 نومبر کو بند رہیں گی۔ دونوں عدالتوں نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

ایکسپریس کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن پر ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن ارشد حسین کے دستخط ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وکلا، سائلین اور عدالتی افسران کو ممکنہ مشکلات کے پیش نظر چھٹی کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں عدالت کی 27 نومبر کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔

عدالتی افسران اور عملے کو گھر سے کام کرنے اور اسلام آباد اسٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کی صوبائی رجسٹری برانچوں میں عدالتی و انتظامی کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار رائے محمد خان نے بھی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس میں بھی یہی وجہ بیان کی گئی ہے اور کل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ ہائیکورٹ کے عملے کو بھی گھر سے کام کرنے اور اسلام آباد نہ چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کا اجلاس ہو گا، جس کے پیش نظر ریڈ زون سمیت اہم شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔

اجلاس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع شریک ہوں گے، جبکہ پاکستان کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اعلیٰ عسکری حکام شامل ہوں گے۔

اشتہار