رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

انتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غور

انتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غور
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Exterior of the National Assembly, where parliamentary committees on electoral reform meet — تصویر: بشکریہ aljazeera.com

اسلام آباد: انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل پر حکومت اور پی ٹی آئی میں ڈیڈلاک برقرار ہے، جس کے بعد حکومت نے پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

حکومتی چیف وہپ طارق فضل چوہدری اور اپوزیشن چیف وہپ عامر ڈوگر کے درمیان تیسری ملاقات ہوئی، جس میں کمیٹی کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم کمیٹی کے امور پر اتفاق نہ ہو سکا۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تاحال انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، اور وہ قیادت کی منظوری کے بغیر پارلیمانی کمیٹی کے لیے ازخود نام دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کا کمیٹی میں یکساں نمائندگی کا مطالبہ پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔ پی ٹی آئی واضح کرے کہ اسے کمیٹی میں شامل ہونا ہے یا نہیں، پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر بھی کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غیر سنجیدہ رویے سے کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر ہو رہی ہے، لگتا ہے پی ٹی آئی آئندہ انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رویے کی وجہ سے کمیٹی کی تشکیل غیر معینہ مدت تک موخر نہیں کی جا سکتی۔

موضوعات:
اشتہار