رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

ایف الیون مرکز میں صفائی اور پارکنگ کے ناقص انتظامات پر محسن نقوی برہم

ایف الیون مرکز میں صفائی اور پارکنگ کے ناقص انتظامات پر محسن نقوی برہم
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Generic view of the F-11 Markaz market area in Islamabad — تصویر: بشکریہ feeta.pk

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تجارتی مرکز ایف الیون کا دورہ کیا اور شہریوں کو درپیش مسائل اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

مرکز میں صفائی کے ناقص انتظامات اور پارکنگ کی مناسب سہولت نہ ہونے پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ایف الیون مرکز کو ایف سکس مرکز کی طرز پر ترقی دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی مراکز میں آنے والے شہریوں کو بہتر ماحول اور ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ شہریوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف شکایات پیش کیں، جس پر محسن نقوی نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو مسائل حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے گرین ایریا میں ہر آنے والے وقت کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے تجارتی مراکز میں شہریوں کی سہولت، صفائی ستھرائی اور پارکنگ کے انتظامات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی ایف الیون مرکز کو ایف سکس مرکز کی طرز پر ترقی دینے کی ہدایت کو علاقے میں شہری سہولتوں اور تجارتی ماحول کی بہتری کے لیے اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

اشتہار