رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

بلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زور

بلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زور
فائل فوٹو: بلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زور — تصویر: بشکریہ geo.tv

ملتان: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم کرانے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ملکی تاریخ کا سب سے متنازع ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

جمعرات کو ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس تجویز پر پارٹی کے اندر رائے لے رہے ہیں، تاہم ان کے خیال میں اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو کے مطابق ریفرنڈم میں وقت ضائع کیے بغیر پارلیمنٹ کے ذریعے بھی صوبہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم سے یہ معاملہ صرف متنازع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری، آئینی اور پارلیمانی طریقے سے اس معاملے پر سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور میں صوبے کے قیام سے متعلق منظور ہونے والی قرارداد کا حوالہ دیا، جبکہ یہ بھی کہا کہ سندھ اسمبلی سندھ کی تقسیم کے مطالبے پر مبنی قراردادیں بارہا مسترد کر چکی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس معاملے پر پیپلز پارٹی کا مؤقف تمام صوبوں میں یکساں ہے۔

اشتہار