رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

تربت: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی طلبہ سے خطاب میں تشدد کے بجائے مکالمے کی دعوت

تربت: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی طلبہ سے خطاب میں تشدد کے بجائے مکالمے کی دعوت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو سوشل میڈیا پروپیگنڈے اور محرومیوں کے نام پر تشدد اور انتہاپسندی کی طرف راغب کرنے کے بجائے مکالمے، علمی و فکری مباحث اور تعمیری سیاسی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

نوجوانوں سے مکالمے کی ضرورت

بلوچ قوم کی سیاسی جدوجہد، مختلف نظریات اور مستقبل کے راستے پر صحت مند اور بامقصد بحث ہونی چاہیے، جس میں جامعات کے اساتذہ، قانون کے طلبہ، محققین اور دانشور اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

تربت میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچ قوم کی سیاسی تاریخ میں نواب خیر بخش مری کی مسلح جدوجہد کے نظریے، میر غوث بخش بزنجو کی آئینی و سیاسی جدوجہد اور وفاقی سیاست پر یقین رکھنے والے مختلف حلقوں کے نقطہ نظر سمیت متعدد سیاسی و فکری رجحانات موجود رہے ہیں۔

ہر سیاسی سوچ اور نقطہ نظر کو سمجھنا اور اس پر علمی انداز میں بحث کرنا ضروری ہے، تاہم نوجوانوں کو تشدد کے راستے اور اس کے نتائج کا بھی سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی اور محرومیوں کو بنیاد بنا کر انہیں انتہاپسندی کی طرف مائل کرنے کے رجحانات تشویشناک ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کے سوالات، تحفظات اور تنقیدی آرا سننے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے طلبہ کو دعوت دی کہ وہ ریاست، حکومت، بلوچستان میں ترقیاتی محرومیوں اور دیگر قومی و صوبائی مسائل سے متعلق اپنے سوالات بلا جھجک سامنے لائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ساتھ براہ راست اور بامعنی مکالمہ مسائل کے درست ادراک اور ان کے حل کی جانب پیش رفت کا مؤثر ذریعہ ہے۔

تعلیمی سہولیات اور ترقیاتی اعلانات

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان طلبہ کو دیگر صوبوں کے مقابلے میں نسبتاً کم فیس پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یونیورسٹی آف تربت کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ڈیپارٹمنٹ کی ضروریات کے مطابق فنڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبے میں طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آسکیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے یونیورسٹی آف تربت کے طلبہ کے لیے 50 اسکوٹیز فراہم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کی تقسیم کا طریقہ کار وائس چانسلر طے کریں گے تاکہ مستحق طلبہ کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے طلبہ کے لیے مری اور ایبٹ آباد کے مطالعاتی دورے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ حکومت بلوچستان ان دوروں کے انتظامات اور اخراجات برداشت کرے گی، تاکہ طلبہ کو مختلف تعلیمی و انتظامی اداروں اور ملک کے دیگر علاقوں کے ماحول سے آگاہی حاصل ہو۔

وزیر اعلیٰ نے تربت میں گرین بس سروس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ سال شہر میں مزید گرین بسیں چلانے کا منصوبہ ہے جبکہ خواتین کی محفوظ اور باوقار سفری سہولت کے لیے پنک بس سروس بھی متعارف کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری سفری سہولیات میں بہتری اور نوجوانوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترقیاتی اقدامات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

سوال و جواب کا سیشن

تقریب کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں قانون کی ایک طالبہ نے انٹرن شپ کے حصول میں درپیش مشکلات اور مالی معاونت کی ضرورت سے متعلق سوال اٹھایا، جس پر وزیر اعلیٰ نے موقع پر ہی طالبہ کی مالی معاونت کرتے ہوئے انٹرن شپ کے سلسلے میں تعاون فراہم کیا۔ ایک دوسرے طالب علم کی جانب سے بھی انٹرن شپ کے حوالے سے معاونت کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج کے طلبہ ہی مستقبل میں صوبے اور ملک کی قیادت اور اہم انتظامی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، اس لیے انہیں تعلیم، تحقیق، جدید علوم اور مثبت سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ حکومت بلوچستان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے اور تعلیمی و شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

تربت، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی یونیورسٹی آف تربت میں خطاب کر رہے ہیں 26-11-2026 — A man in a gray suit and patterned tie speaks at a podium marked "University of Turbat" in Turbat; the caption identifies him as the Balochistan Chief Minister.
تربت، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی یونیورسٹی آف تربت میں خطاب کر رہے ہیں 26-11-2026 — A man in a gray suit and patterned tie speaks at a podium marked "University of Turbat" in Turbat; the caption identifies him as the Balochistan Chief Minister.
تربت، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور حکام یونیورسٹی آف تربت میں نوجوانوں سے کھلے مکالمے کی نشست کے آغاز میں قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہیں 26-11-2026 — Officials and dignitaries stand in front of a large crowd of students and attendees during the national anthem at the start of an open dialogue session with youth at the University of Turbat.
تربت، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور حکام یونیورسٹی آف تربت میں نوجوانوں سے کھلے مکالمے کی نشست کے آغاز میں قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہیں 26-11-2026 — Officials and dignitaries stand in front of a large crowd of students and attendees during the national anthem at the start of an open dialogue session with youth at the University of Turbat.

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار