رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

سیوی: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، انٹرویوز کا جائزہ

سیوی: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، انٹرویوز کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی: ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ونگ کمانڈر کرنل عبدالمنان، اسسٹنٹ کمشنر سیوی ملک بہادر خان بنگلزئی، ایگزیکٹو انجینئر کیسکو میر ظفر چھلگری سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں QESCOWAPDA کی مختلف وفاقی سرکاری آسامیوں کے لیے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کروانے والے ضلع سیوی کے امیدواروں کے انٹرویوز کے انعقاد سے متعلق انتظامی، سیکیورٹی اور دیگر ضروری امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع سیوی سے مجموعی طور پر 2 ہزار 727 امیدواروں نے اپنی درخواستیں اور مطلوبہ دستاویزات جمع کروائی ہیں، جن کے انٹرویوز 28 نومبر سے 3 دسمبر 2026ء تک جرگہ ہال سیوی میں منعقد ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر سیوی نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق بھرتیوں کا تمام عمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا اور ضلع سیوی کے مقامی لوکل اور ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی تصدیق (Verification) نچلی سطح تک مکمل مستعدی اور باریک بینی سے کی جائے گی تاکہ کسی قسم کی جعل سازی، غیر شفافیت یا بے ضابطگی کی گنجائش باقی نہ رہے۔

انٹرویوز کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، امیدواروں کی سہولت اور سیکیورٹی کے تمام انتظامات ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر سنبھالیں گے۔ اس موقع پر خواتین امیدواروں کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے خواتین کانسٹیبلز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انٹرویوز اور ویریفکیشن کا تمام عمل مکمل ہونے کے بعد حتمی نتائج ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے فورم سے باقاعدہ دستخط اور توثیق کے بعد مرتب کرکے اعلیٰ حکام کو ارسال کیے جائیں گے، تاکہ بھرتیوں کا عمل شفاف، منصفانہ اور حکومتی پالیسی کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار