پنکج ترپاٹھی: حقیقی محبت کی کہانیاں 30 سے 35 سال کی عمر کے بعد شروع ہوتی ہیں

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے کہا ہے کہ حقیقی محبت کی کہانیاں 30 سے 35 سال کی عمر کے بعد شروع ہوتی ہیں، جبکہ اس سے پہلے کے بیشتر رومانوی تعلقات محض جسمانی کشش کا نتیجہ ہوتے ہیں۔
محبت اور رومانوی رشتوں کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں نوعمری کی محبت کی کہانیاں دراصل محبت سے زیادہ جسمانی کشش کی کہانیاں ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی محبت کو سمجھنے کے لیے زندگی کا تجربہ، پختگی اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی صلاحیت ضروری ہے۔
اداکار نے کہا کہ وہ فلموں میں ایسی کہانیاں پیش کرنا چاہتے ہیں جو انہیں خود بھی دیکھنا پسند ہوں اور جن کا حصہ بننے میں انہیں خوشی محسوس ہو۔
انہوں نے اپنی نئی فلم پریوارک منورنجن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ایک پختہ عمر کے شخص کی محبت کی کہانی ہے، جس میں محض جسمانی کشش کے بجائے حقیقی محبت اور جذباتی وابستگی کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔











