رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

گوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی آمد، ترقیاتی منصوبوں کا اعلیٰ سطحی اجلاس

گوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی آمد، ترقیاتی منصوبوں کا اعلیٰ سطحی اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پہنچ گئے، جہاں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامی افسران نے وزیر اعلیٰ اور ان کے ہمراہ آنے والے صوبائی وزراء کا استقبال کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم کھوسہ، میر ضیاء اللہ لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، کمشنر مکران ڈویڑن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنے دورہ گوادر کے دوران ضلع میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، عوام کو درپیش مسائل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں صحت، تعلیم، آبنوشی، آبپاشی، بجلی، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے سمیت اہم شعبوں کے منصوبوں پر عمل درآمد کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، عوامی ضروریات کے مطابق وسائل کے مؤثر استعمال اور متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم کی سربراہی میں سات اہم محکموں کے انتظامی سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد پہلے ہی گوادر پہنچ چکا ہے، جو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں شرکت اور متعلقہ امور پر بریفنگ دے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دورہ گوادر ضلع میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے، عوامی ضروریات کے مطابق بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مختلف محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار