امریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوج

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے ترجمان افی ڈیفرین نے کہا ہے کہ امریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج تنہا بھی ایران پر حملہ کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت پوری قوت کے ساتھ حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں، چاہے اس کارروائی میں ہمیں امریکی حمایت حاصل نہ ہو۔
تہران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تباہ کرنے کا ایران کا تصور ختم نہیں ہوا، بلکہ وہ اب بھی اس مقصد کے حصول کے لیے کام کر رہا ہے۔
اشتہار











