رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

بلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بند

بلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بند
فائل فوٹو: جے یو آئی کا بلوچستان میں احتجاجی دھرنا — تصویر: بشکریہ thenews.com.pk

بلوچستان کے تمام اضلاع میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے مرکزی اور صوبائی اپیل پر پرامن احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے۔ اس دوران اہم بین الصوبائی، بین الاضلاعی اور بین الاقوامی شاہراہیں اور داخلی و خارجی راستے بند رہے۔

بند شاہراہوں میں کوئٹہ کراچی، کوئٹہ سبی، کوئٹہ چمن، کوئٹہ ژوب، کوئٹہ تفتان اور کوئٹہ گوادر سمیت دیگر اہم شاہراہیں شامل ہیں۔

صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے بلیلی کسٹم کے مقام پر احتجاجی دھرنے سے خطاب میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو طاقت کے ذریعے زیر کرنے یا سیاسی طور پر مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خوش فہمی کی جنت میں رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پرامن احتجاج کے ذریعے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہماری زبان بندی آخر کس جرم میں کی جا رہی ہے۔ ہم تو آئین کی پاسداری اور جمہوری حقوق کی بات کر رہے ہیں۔ آج وکلاء، صحافیوں، آل پارٹیز، سیاسی جماعتوں اور مختلف اقوام کی ہمدردیاں جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معدنی وسائل کو لوٹا جا رہا ہے جبکہ عوام معاشی بدحالی، بے روزگاری، مہنگائی اور تنگ دستی کا شکار ہیں۔

صوبائی امیر نے ایک معمولی جماعتی اپیل پر پورے بلوچستان میں کارکنوں کی بھرپور شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق عوام بخوبی جانتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام کی آواز دبانے کی کوششیں کیوں کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر مرکزی و صوبائی قائدین سمیت ضلعی رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اشتہار