اذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میں

کوالالمپور: ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان آخری گروپ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-5 گول سے برابر رہا۔
بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ملائیشیا نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔
مقابلے کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا اور گول کرنے کے متعدد مواقع پیدا کیے گئے۔ مقررہ وقت کے اختتام پر مقابلہ پانچ، پانچ گول سے برابر رہا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 28 نومبر کو کھیلا جائے گا، جس میں ملائیشیا کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔
اشتہار











