رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

ارجن کپور اور صاحبہ بالی کی قربت کی افواہیں پھر زور پکڑ گئیں

ارجن کپور اور صاحبہ بالی کی قربت کی افواہیں پھر زور پکڑ گئیں
فائل فوٹو: اداکار ارجن کپور — تصویر: بشکریہ imdb.com

ممبئی: بھارتی اداکار ارجن کپور اور اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر صاحبہ بالی کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تہوار کے موقع پر صاحبہ بالی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ارجن کپور کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی۔ تصویر میں دونوں نے سر ڈھانپ رکھے تھے، جبکہ صاحبہ نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میں نے ارجن کا آدھا پرشاد بھی کھا لیا، ساتھ ہی تہوار کی مبارک باد بھی دی۔

دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں پہلی مرتبہ جون 2025 میں اس وقت سامنے آئی تھیں جب صاحبہ نے ارجن کپور کی سالگرہ پر ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سب کا بیسٹی قرار دیا تھا۔ بعد ازاں لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ میچ کے دوران دونوں کو ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد بھی قیاس آرائیاں جنم لے چکی تھیں۔

صاحبہ بالی نے بعد میں انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ان افواہوں پر طنزیہ ردِعمل دیتے ہوئے ڈیٹنگ کی خبروں کو مسترد کیا تھا۔

ارجن کپور آخری بار 2025 کی فلم میرے ہسبنڈ کی بیوی میں بھومی پڈنیکر اور راکل پریت سنگھ کے ساتھ نظر آئے تھے، جبکہ صاحبہ بالی لیلیٰ مجنوں اور امر سنگھ چمکیلا جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

موضوعات:
اشتہار