رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 17° / 8°فجر 05:34ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:36عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیامنرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، 13 معاہدے طے، وزیراعظم کا خام معدنیات کی برآمد ختم کرنے پر زورحکومت کا سکوک بانڈز کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسےصدرِ مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں متوقعہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصدایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا

کوئٹہ: سیاست عوامی حقوق کی پاسداری کا نام ہے، گورنر جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ: سیاست عوامی حقوق کی پاسداری کا نام ہے، گورنر جعفر خان مندوخیل
فائل فوٹو: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل (فائل فوٹو) — تصویر: بشکریہ app.com.pk

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ سیاست دراصل عوامی حقوق و اختیارات کی پاسداری اور اجتماعی دانش کے ذریعے تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کا نام ہے۔

ایک سیاستدان کی عظمت، بردباری اور سیاسی میچورٹی کا اصل معیار عوام کے ساتھ اس کا براہِ راست تعلق، پولیٹیکل ڈائیلاگ اور جمہوری اقدار کے فروغ میں پوشیدہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سماجی ہم آہنگی

گورنر نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم نفرت، بدگمانی اور غلط فہمیوں کی دیواریں گرا کر محبت، اعتماد اور افہام و تفہیم کے پل تعمیر کریں۔ اس کے لیے معاشرے کے ہر ذی شعور شخص کو مثبت و تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خوف، بداعتمادی اور بیگانگی کی فضا ختم کی جا سکے اور باہمی روابط میں حائل خلیج کم ہو۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا منفرد سماجی اور سیاسی تشخص مختلف اقوام، زبانوں اور مذاہب کے حسین امتزاج سے عبارت ہے۔ یہ تنوع ہماری کمزوری نہیں بلکہ ایک قیمتی اجتماعی اثاثہ ہے۔ اس تناظر میں یہی تنوع یہاں تمام اقوام اور مذاہب کی بنیادی ضرورت ہے۔

جعفر خان مندوخیل نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آج بھی بلوچستان کے عوام کے درمیان مشترکات زیادہ ہیں۔ یہ مشترکہ اقدار، روایات اور باہمی وابستگیاں ہمیں ایک دوسرے کے قریب لانے اور پائیدار سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ترقی کے امکانات

گورنر بلوچستان نے مزید کہا کہ ہمیں مایوسی کا شکار ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ قدرتی وسائل، معدنی ذخائر اور جغرافیائی محلِ وقوع کے اعتبار سے بلوچستان بے پناہ امکانات کا حامل صوبہ ہے۔

ان کے مطابق ہمارے پاس وہ روشن مواقع اور وسائل موجود ہیں جنہیں منصوبہ بندی، حکمتِ عملی اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے بروئے کار لا کر ہم دوسرے صوبوں کے برابر ترقی کی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ان امکانات کو عملی ترقی میں تبدیل کرنے کے لیے سیاسی بردباری، عوامی شرکت، ادارہ جاتی تعاون اور مشترکہ قومی و صوبائی وڑن ناگزیر ہیں۔

بلوچستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کا راستہ باہمی اعتماد، جمہوری رویوں، تنوع کے احترام اور عوامی حقوق و اختیارات کے تحفظ سے ہو کر گزرتا ہے۔

اشتہار