واشنگٹن میں فٹنس سینٹر پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، چار زخمی

واشنگٹن: امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک فٹنس سینٹر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے، جبکہ مشتبہ حملہ آور بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کو فٹنس سینٹر کے اندر گولی ماری گئی تھی۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
واقعے کے فوری بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور قریبی عمارتوں کی چھتوں پر نشانہ باز تعینات کر دیے گئے۔ شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی۔
موضوعات:امریکا
اشتہار











