پٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم لیوی میں مزید کمی کر دی، جس کے بعد فی لیٹر پٹرول پر عائد لیوی کا بوجھ کم ہو کر 63 روپے 64 پیسے رہ گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا تبدیل کرنے کے بعد پٹرولیم لیوی میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں مزید ایک روپے 65 پیسے کی کمی کر دی ہے، جس کے بعد شہریوں کے لیے فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کا بوجھ 63 روپے 64 پیسے رہ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران اب تک پٹرول تقریباً 35 روپے سے زائد سستا کیا جا چکا ہے۔
اشتہار











