رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 17° / 8°فجر 05:34ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:36عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیامنرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، 13 معاہدے طے، وزیراعظم کا خام معدنیات کی برآمد ختم کرنے پر زورحکومت کا سکوک بانڈز کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسےصدرِ مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں متوقعہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصدایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا

تربت: جامعہ تربت کی ڈاکٹر دردانہ رفیق کا پی ایچ ڈی تھیسس کا کامیاب دفاع

تربت: جامعہ تربت کی ڈاکٹر دردانہ رفیق کا پی ایچ ڈی تھیسس کا کامیاب دفاع
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: 13 نومبر 2026 کو جامعہ تربت کے شعبہ انگریزی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر دردانہ رفیق نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں اپنے پی ایچ ڈی تھیسس کا کامیابی سے دفاع کیا۔

انہوں نے یہ تحقیقی کام اسی جامعہ کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر اختر عزیز کی نگرانی میں مکمل کیا۔

جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، ڈین فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز ڈاکٹر عبدالصبور، شعبہ انگریزی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ میر بلوچ اور پوری یونیورسٹی کمیونٹی نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہ صرف ڈاکٹر دردانہ رفیق کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ اس سے جامعہ تربت کے پی ایچ ڈی کے حامل فیکلٹی ممبران کی صف میں ایک اور نام کا اضافہ ہو گیا ہے، جو ادارے میں اعلیٰ تعلیمی معیار اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

وائس چانسلر نے اس کامیابی کو جامعہ تربت اور ڈاکٹر دردانہ رفیق کے خاندان کے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا اور کہا کہ پی ایچ ڈی اساتذہ کی بڑھتی ہوئی تعداد جامعہ تربت کو علمی و تحقیقی میدان میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر دردانہ رفیق کی تعلیمی قابلیت سے جامعہ تربت، خصوصاً انگریزی ادب اور لسانیات کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار