رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 17° / 8°فجر 05:34ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:36عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیامنرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، 13 معاہدے طے، وزیراعظم کا خام معدنیات کی برآمد ختم کرنے پر زورحکومت کا سکوک بانڈز کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسےصدرِ مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں متوقعہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصدایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
مارکیٹ
KSE-100177,874▲0.28%KMI-30255,042▲0.46%ڈالر276.62روپےیورو306.17روپےپاؤنڈ366.32روپےریال73.77روپےدرہم75.32روپےسونا فی تولہ402,701روپےسونا3,882$/اونسچاندی48.81$/اونسبٹ کوائن68,910$▼3.57%

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد
فائل فوٹو: پاکستان ادارہ شماریات کی عمارت — تصویر: بشکریہ thenews.com.pk

«اسلام آباد:» ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 11.21 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ہفتہ وار تبدیلیاں

ایک ہفتے میں ٹماٹر 12.06 فیصد، انڈے 5.98 فیصد اور آلو 2.42 فیصد مہنگے ہوئے۔ لہسن کی قیمت میں 1.76 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 1.32 فیصد اضافہ ہوا۔ آٹا 0.94 فیصد اور دال مسور 0.64 فیصد مہنگی ہوئی۔

دوسری جانب پٹرول 7.42 فیصد اور ڈیزل 6.10 فیصد سستا ہوا۔ پیاز کی قیمت میں 1.70 فیصد، کیلے میں 1.03 فیصد اور چینی میں 0.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دودھ پاؤڈر اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی۔

سالانہ اعداد و شمار

سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی کی قیمت میں 111.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک سال کے دوران ٹماٹر 78.94 فیصد اور بجلی کے نرخ 52.38 فیصد مہنگے ہوئے۔

آٹے کی قیمت میں 36.14 فیصد، ڈیزل میں 30.77 فیصد اور پٹرول میں 26.23 فیصد اضافہ ہوا۔ پیاز 19.67 فیصد، مٹن 14.67 فیصد، بیف 11.30 فیصد اور چکن 10.98 فیصد مہنگا ہوا۔

بعض اشیا کی قیمتوں میں سالانہ کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ آلو 36.41 فیصد، چینی 24.54 فیصد اور انڈے 23.29 فیصد سستے ہوئے۔

موضوعات:
اشتہار