رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 17° / 8°فجر 05:34ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:36عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیامنرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، 13 معاہدے طے، وزیراعظم کا خام معدنیات کی برآمد ختم کرنے پر زورحکومت کا سکوک بانڈز کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسےصدرِ مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں متوقعہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصدایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا

ایرانی بحریہ کا امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، ویڈیو جاری

ایرانی بحریہ کا امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، ویڈیو جاری
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Iranian navy warship at sea, representing the institution in the headline — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

تہران: ایرانی بحریہ نے کہا ہے کہ اس نے ملک کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے ساحلی علاقے کوہستک کے قریب جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بحریہ نے جمعے کو جاری بیان میں کہا کہ امریکی ڈرون کو آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع ساحلی علاقے سیریک کے قریب ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت نشانہ بنایا گیا۔

فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کی کامیابی سے نشاندہی اور نگرانی کے بعد اسے کوہستک کے علاقے میں تباہ کیا۔ ایرانی بحریہ نے کہا کہ علاقائی سالمیت، سمندری سرحدوں اور مفادات کے تحفظ اور دفاع میں ایک لمحے کی بھی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی جائے گی۔

ایم کیو ون ڈرون کے بارے میں

ایم کیو ون پریڈیٹر درمیانی بلندی پر پرواز کرنے اور طویل وقت تک فضا میں رہنے کی صلاحیت رکھنے والا بغیر پائلٹ طیارہ ہے، جسے امریکی کمپنی جنرل ایٹامکس نے تیار کیا۔ امریکی فضائیہ اسے بنیادی طور پر فوجی کارروائیوں اور نگرانی کے لیے استعمال کرتی رہی ہے۔ امریکی فضائیہ نے 2018 میں ایم کیو ون پریڈیٹر طیاروں کا بیڑا ریٹائر کر کے ان کی جگہ زیادہ جدید ایم کیو نائن ریپر ڈرونز استعمال کرنا شروع کیے تھے۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے دوران ایرانی مسلح افواج نے امریکی ایم کیو نائن ڈرونز کو بھی بھاری نقصان پہنچایا، جس کے بعد واشنگٹن نے فضائی نگرانی اور جاسوسی کی کارروائیوں کے لیے دوبارہ ایم کیو ون ڈرونز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ جمعے کو ایران کے پاسداران انقلاب نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے قشم جزیرے کے اوپر ایک اور امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرایا ہے، جسے جنگ کے آغاز سے تباہ ہونے والا 16واں ایم کیو ون قرار دیا گیا تھا۔

موضوعات:
اشتہار