رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 17° / 8°فجر 05:34ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:36عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیامنرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، 13 معاہدے طے، وزیراعظم کا خام معدنیات کی برآمد ختم کرنے پر زورحکومت کا سکوک بانڈز کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسےصدرِ مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں متوقعہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصدایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
فائل فوٹو: بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی — تصویر: بشکریہ geo.tv

کوئٹہ: بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 74 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ آئی ای ڈیز برآمد کر لی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ اس دوران خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

میر علی میں فتنہ الخوارج کے 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ اورکزئی میں کارروائی کے دوران مزید 8 خوارج ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں سے خوارج کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچا۔

علاقوں کی کلیئرنس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، جس میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور آئی ای ڈیز بھی شامل ہیں۔

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کے دوران ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں 3 نومبر سے جاری خفیہ اطلاع پر کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 31 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اشتہار