رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 17° / 8°فجر 05:34ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:36عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیامنرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، 13 معاہدے طے، وزیراعظم کا خام معدنیات کی برآمد ختم کرنے پر زورحکومت کا سکوک بانڈز کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسےصدرِ مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں متوقعہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصدایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
صفحہ اول› بلوچستان ›مستونگ

مستونگ حملہ ناکام: امیر حمزہ زہری کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مستونگ حملہ ناکام: امیر حمزہ زہری کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
فائل فوٹو: میر امیر حمزہ زہری (فائل فوٹو) — تصویر: بشکریہ en.dailyqudrat.pk

کوئٹہ: صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے مستونگ میں قومی شاہراہ این 25 پر کنڈوا پوسٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔

انہوں نے دہشتگرد حملے میں دو شہریوں کی شہادت اور سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، جرات اور قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، صوبے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اشتہار