پہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

میلبرن: پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میلبرن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 187 رنز بنائے اور آسٹریلیا کے لیے 188 رنز کا ہدف مقرر کیا۔
آسٹریلیا نے ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا۔ نکھیل چوہدری نے 66، مچل مارش نے 37 اور جیک ایڈورڈز نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
ول جیکس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نکھیل چوہدری کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
موضوعات:کرکٹ
اشتہار











