ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست

دبئی: آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.4 اوورز میں 107 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عمیمہ سہیل 35 رنز کے ساتھ پاکستان کی ٹاپ اسکورر رہیں، جبکہ طوبیٰ حسن نے 20 رنز بنائے۔
آئرلینڈ کی لوئس لٹل نے 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
آئرلینڈ نے 108 رنز کا ہدف 13.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آئرلینڈ کی کپتان گیبی لیوس نے 46 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے عمیمہ سہیل نے 14 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
اشتہار











